جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

“میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے، انہوں نے میری وجہ سے شادی نہیں کی،حریم شاہ کا وفاقی وزیر سے متعلق ایک اوربڑا دعویٰ

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوال کے جواب میںکہا ہے کہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے ، انہوں شادی بھی میری وجہ سے نہیں کی ،

انہوں نے کہا ہے کہ اگر تم سے شادی کرتا ہوں تو تمہاری ذمہ داری بہت حاوی ہے اور میں پورے پاکستان پہ بھاری ہوں تو ایسا نہ ہو ایک منفرد سوچ کیساتھ صرف تمہاری ہی حفاظت کا تعین کر لوں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ شیخ رشید کا ہاتھ ہے اور انہوں نے میرے ہی وجہ سے شادی نہیں کی ہے ۔ حریم شاہ کا محبت سے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر آپ لوگو ں سے اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھے دل کے انسان ہو اور آپ کو دوسروں سے محبت ہے تو انسانیت کے ناطے مجھے بھی بہت سارے لوگوں سے پیار ہے ۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کی تھی۔جس کو حریم شاہ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئر کیا تھا۔ مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ نے ایک ویڈیو لیک کی تھی جس میں ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…