منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

“جہانگیر ترین کاطوفان شاید پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہی کھڑا رہے” ن لیگ کے جہانگیر ترین کیساتھ رابطے ؟ احسن اقبال کھل کر بول پڑے

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

نارووال ( این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،جہانگیر ترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ شاید پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہو گا ابھی اس سے زیادہ کو امکان نظر نہیں آتا عمران خان پنجاب میں عثمان بزدار کی وکٹ نہیں گرنے دے رہے

انہیں کسی نے کہا ہے دو’’ عینوں‘‘ کی پارٹنر شپ ٹوٹی ایک’’ ع‘‘ کی وکٹ گری تو دوسری ’’ع‘‘ کی وکٹ بھی گر جائے گی اس لئے وہ بڑی سختی سے عثمان بزدار کی وکٹ کا پہرہ دے رہے ہیں مسلم لیگ ن پنجاب میں اس شکل میں کسی تبدیلی کا ساتھ دے گی جب اس کو معلوم ہو کہ جمہوری تبدیلی ہے اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کو اس کو چھینا ہوا مینڈیٹ واپس ملے گا ،مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نارووال میں می ڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں2018 میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چرایا گیا تھا یہ حق ہے پنجاب کے عوام کا وہ دوبارہ مسلم ن کی حکومت کو حاصل کرے جو ان کا جمہوری حق ہے این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے 19 فروری کو عمران نیازی حکومت نے بدترین ووٹوں کی چوری کی تھی این اے 75 کے انتخابی نتیجے نے عمران نیازی حکومت کو سرٹیفائید ووٹ چور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے الیکشن دوبارہ ہو گیا ہے لیکن نقطہ آغاز ہے اس چوری اور ڈاکے کی واردات کے خلاف جب تک یہ معلوم نہیں ہوگا جو 19 فروری کوڈاکہ ڈالا گیا اس کا حکم کس نے دیا تھا کس کے حکم پر20 پریذائڈنگ آفیسر کا اغوا کیا گیا یہ کوئی معمول کا جرم نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ریاست پاکستان کی ڈیوٹی پر متعین ہوتا ہے الیکشن کمیشن کو آزاد منصفانہ الیکشن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں عمران نیازی بے نقاب ہو چکے ہیں جس طرح 19 فروری کو این اے 75 کا الیکشن چرایا گیا تھا اسی طرح 2018 کا الیکشن پاکستان عوام سے چرا کر عمران نیازی کو ان پر مسلط کیا گیا مسلم لیگ ن کو انتقام پر رکھا ہوا تھا اب پی ٹی ائی کے لوگ خود کہ رہے ہیں یہ انتقام کر رہے ہیں ہمارے ساتھ انصاف نہیں کر رہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کراچی این اے 249 کے عوام بھی مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ دے گی ڈاکٹر مفتاع اسماعیل کو ووٹ دے گے کراچی کی حالت بھی ن لیگ بدلے گی کراچی میں امن مسلم لیگ ن نے دیا تھا کراچی کے لوگ ن لیگ کو ووٹ دے کر سندھ کراچی کے اندر دروازہ کھولے گیں حکومتی وزیر لطیفے سنا کر رہے ہیں مسلم لیگ نہیں جیتی بلکہ پی ٹی ائی ہاری ہے تو پھر انہی وزیر سے کہو گا یہ بیان بھی دے دیں کہ 1992 میں ورلڈ کپ پاکستان نہیں جیتا تھا بلکہ انگلینڈ ہارا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…