اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈسکہ ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکراورمبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنان اور رہنماوں کا جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے نام لکھا جائے گا ،آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شہبازشریف نے

گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والے اہل خانہ کو نوشین افتخار اور کارکنان کے لئے پیغام میں کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو آپ سب پر فخر ہے، اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالائیں، عوام کا شکریہ ادا کریں ۔آپ نے ثابت کردیا کہ دھونس، دھاندلی، گولی، اغوا ،ووٹ چوری سے عوام کو نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے دور نہیں کیاجاسکتا عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت اور کمائی ہے اللہ تعالی کو منظور ہوا تو انشاء اللہ اب لوڈشیڈنگ کی طرح قوم کو غربت سے نجات دلائیں گے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ انشاء اللہ، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر قوم کو ایک بار پھر مہنگائی، بے روزگاری کے مصائب سے نجات دلائے گی،غریبوں کے چولہے پھر جلیں گے، زراعت اور کسان پھر پھلیں پھولیں گے، صنعت کا پہیہ پھر رواں ہوگا،عوام اورکارکنان حوصلے بلند رکھیں،ان کی محنت رنگ لارہی ہے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیاجانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…