جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت آرڈینس فیکٹری آرڈیننس کے ذریعے ایک کے بعد ایک ادارے کو پرائیویٹ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈینس فیکٹری آرڈیننس کے ذریعے ایک کے بعد ایک ادارے کو پرائیوٹ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کو عوام کا احساس ہے ہم فاٹا کے طالب علموں کے ساتھ ہیں،حکومت انکا جائز مطالبہ پورا کرے۔  فاٹا سٹوڈنٹس کا پی ایم سی کے باہر احتجاجی کیمپ

بارہویں روز بھی جاری رہا۔پیپلز پارٹی کے رہنما شیریں رحمان اور فیصل کنڈی احتجاجی طلباء سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئے۔اس موقع پر شیریں رحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ طالب علم 12 دن سے آپنے حق کے لیے سڑکوں پر بیٹھے ہیں دو دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن بے حس حکومت کو کوئی پریشانی نہیں فاٹا اور بلوچستان میں میڈیکل کالجز قائم کرنے کے بجائے ،،سیٹیں کم کرنا اور اسکالرشپ معطل کرنا قابل مذمت ہے شیریں رحمان نے کہا کہ راتوں و رات آرڈیننس جاری کر کے قومی ادروں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے۔ آرڈینس ایوان زیریں اور نہ ہی سینٹ میں پیش کیے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چین سے خیرات میں ملی ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ابھی تک ویکسین نہیں خریدی۔ فیصل کنڈی نے طالب علموں کے حقوق فراہم کرنے اور یونینز کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ شیریں رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آرڈینس فیکٹری آرڈیننس کے ذریعے ایک کے بعد ایک ادارے کو پرائیوٹ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کو عوام کا احساس ہے ہم فاٹا کے طالب علموں کے ساتھ ہیں،حکومت انکا جائز مطالبہ پورا کرے۔  فاٹا سٹوڈنٹس کا پی ایم سی کے باہر احتجاجی کیمپ بارہویں روز بھی جاری رہا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…