جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اپنی ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء پر غور کر رہا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈیجٹل کرنسی پر غور کررہے ہیں، مہنگائی کی رفتار توقعات کے مطابق اور کرنسی مستحکم ہے، شرح سود کو بڑھانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے ایک  انٹرویو میں کہا کہ سٹیٹ بینک کورونا کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جارحانہ، لچک دار اور اہداف پر مرکوز رہا۔

ہم نے کاروبار کو زبردست مالی معاونت فراہم کی جس کا حجم مجموعی پیداوار کے 5 فیصد رہا، اس کے علاوہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا اور بزنس کو جاری تعاون اہداف سے مشروط رکھا جس میں روزگار برقرار رکھنا اہم تھا۔مالی نظام میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کا بڑا حصہ بینکاری دائرہ کار سے باہر ہے، راست ڈیجیٹل پیمنٹ نظام کا مقصد ہے کہ ملک میں ہر اس شخص کا بینک اکاونٹ جو فون رکھتا ہو۔ راست کا نظام لانے کا مقصد نقد ادائیگی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، نقد ادائیگی کرپشن کو پروان دیتی ہے۔رضا باقر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کوائن کا اجرا بھی مالیاتی شمولیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مرکزی بینک اگر ڈیجیٹل کرنسی جاری کرتا ہے تو اس سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناننسنگ کے سدباب میں بھی مدد ملے گی۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگر عالمی موبائل پیمنٹ آپریٹر پاکستان میں آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو کھلے دل سے خوش آمدید کہیں گے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…