لاہو ر(این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین منی لانڈرنگ اور بینکنگ فراڈ کیس میں ایف آئی اے دفتر میں پیش ہوئے ، جہاں تفتیشی ٹیموں نے جہانگیر ترین سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی۔تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو 7ارب سے زائد مبینہ مالیاتی فراڈ کی تفتیش کیلئے طلب کررکھا تھا۔جہانگیر
ترین ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے ، جہانگیر ترین کے ہمراہ ان کے کمپنی سیکرٹری مقصود ملہی بھی موجود تھے ۔ ایف آئی کی تفتیشی ٹیموں نے جہانگیر ترین سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے میں سائلین کا داخلہ بند رکھا گیا اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔