منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مصر جج نے خود کو ہی سزا سنادی

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مصر کے جج نے خود کو ہی سزا سنا دی ۔ مصر میں ایک مقامی عدالت کے جج نے اپنی غلطی پر خود کو سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، عدالت میں موجود لوگ اس اقدام پر حیران رہ گئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق دوسروں کے خلاف کیسز کے فیصلے سنانا تو ججوں کا کام ہے مگر کوئی جج اپنے ہی خلاف فیصلہ سناتے ہوئ

ے خود کو جرمانہ کی سزا سنائے یہ حیران کن ہے مگر مصر میں ایک عدالت کے جج نے خود کو سزا دے کر سب کو حیران کر دیا۔گلف نیوز کے مطابق ملک کی عدالتی تاریخ میں ‌یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ترین واقعہ ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ اسٹیٹ کونسل کے وائس چیئرمین جسٹس محسن کلوب ایک مقدمے کی سماعت کررہے تھے کہ اچانک ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی۔اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج نے اپنی اس غلطی پر خود احتسابی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود پر پانچ سو مصری پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بجی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ اس مقدمہ سے ہٹ گئی تھی جس پر میں نے فوراً خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ سو پاؤنڈ کا جرمانہ کردیا۔جسٹس محسن کلوب کے اس اقدام پر دوسرے جج صاحبان، وکلاء اور عام شہری بھی حیران رہ گئے کہ ایک جج مقدمات کی سماعت میں اس حد تک سنجیدہ ہے کہ اپنے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر خود ہی کو سزا وار قرار دیتا ہے۔خیال رہے کہ جسٹس کلوب دوسرے جج حضرات اور وکلا کو مقدمات کی سماعت کے دوران اپنے موبائل فون بند رکھنے کی اکثر تاکید کرتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…