پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ملک میں ایک اور ہلاکت خیز دن،5ہزار 3 سو 12 نئے کیسز رپورٹ ، کرونا سے مزید105 اموات

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 105افراد چل بسے ،5312نئے کیسز سامنے آگئے ،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 312 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 105 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 390 مریض

شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 66 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 229 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 69 ہزار 811 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 970 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 521 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 295 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 851 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 96 ہزار 128 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 553 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 64 ہزار 173 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 597 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 97 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 213 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 69 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 391 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 97 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…