جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار انتقال کرگئے

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں کیا جاتا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق استاد مبارک علی خان مرحوم کچھ دنوں سےعلیل تھے اور لاہور کے

مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال حرکت قبل بند ہوجانے کے باعث ہوا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ استاد مبارک علی خان انیس سو سینتیس میں جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی کے روایتی گھرانے سے نہ تھا، مگر اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پر ضرور لے آئے تھے۔ آپ کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں ہوتا تھا،مرحوم نے انیس سو بانوے میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا۔سال دوہزار سات میں ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، اسی سال انہیں “ہری بلبھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…