بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ زیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے،ڈھائی سال میں تین وزیر خزانہ، چار فنانس سیکریٹری تبدیل ہوچکے۔مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے

بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، حماد اظہر کی پریس کانفرنس اور ٹویٹ سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے چینی بحران چل رہا ہے، ان کی ناک کے نیچے پیسے بنائے جارہے ہیں، چینی بحران پر تحقیقات اور ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں،مگر چینی 110روپے کلو مل رہی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے لیے ہر نیا دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیکوئی پوچھیکہ تین سال میں معیشت کا یہ حال کیوں کیا، یہ بتائیں کہ گروتھ ریٹ اتنا کم کیوں ہوا، یہ کورونا کو جواز بتاتے ہیں جبکہ کورونا سے باقی ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کو غربت میں دھکیلنے پر احساس پروگرام بڑھانے پر فخر کرتے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال جمع کیے گئے ٹیکس کا 80 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا،گزشتہ تین سال میں اخراجات آمدن سے ریکارڈ زیادہ ہیں، ان کے غلط فیصلوں سے عوام پس رہے ہیں، اگر یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…