جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کردیا گیا 48 گھنٹو ں میں امریکہ چھوڑنے کا حکم

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ،لاہور ( آن لائن ) اداکارہ میرا کو امریکی پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اداکارہ میرا کو کہا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑ کر پاکستان جائیں

اور اپنا علاج کرائیں۔کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر پاؤنڈ کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا کو پاگل خانے سے رہا کیا گیا ہے۔گذشتہ روز امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیاتھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے پاگل قرار دیے جانے کے بعد مینٹل ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ دوسری جانب اداکار عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نے آج صبح مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اْڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…