اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری جسامت مردانہ نہیں ! سرینا ولیمز کا پرکشش فوٹو شوٹ سے جواب

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار ان دنوں سوئیڈن کے ساحلوں پر فرصت کے لمحات گزار رہی ہیں تاہم یہاں بھی وہ اپنے ذہن کو ان تبصروں سے آزاد نہیں کرسکی ہیں جو کہ حال ہی میں انہیں سننے کو ملے ہیں۔ ساحل پر تفریح تفریح میں انہوں نے اس کا بھرپور جواب بھی تیار کیا ہے اور ایک پرکشش فوٹو شوٹ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ ان کی جسامت بھدی اور مردانہ ہرگز نہیں ہے۔ سرینا ولیمز کے ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر حال ہی میں کسی دل جلے نے انٹرنیٹ پر تبصرہ کیا تھا کہ سرینا کی جسامت مردانہ ہے، اور وہ مردوں جیسی لگتی ہیں، اس لئے وہ ہر بات جیت جاتی ہیں۔ اس کے بعد سے انٹرنیٹ پر یہ بحث چھڑ گئی کہ سرینا کی جسامت بھدی اور مردانہ ہے کہ نہیں۔ معاملہ اس حد تک آگے بڑھا کہ ہیری پوٹر سیریز لکھنے والی جے کے رولنگ بھی میدان میں کود پڑیں اور سرینا کی حمایت کرنے لگیں۔سرینا تاحال معاملے پر خاموش تھیں تاہم انٹرنیٹ پر اٹھنے والے اس طوفان کی انہیں بھی خوب خبر تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بکنی فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔ ساتھ ہی سرینا نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کی آئی بروز بھی بنی ہوئی ہیں۔ ان کے خلاف آئی بروز نہ بنوانے پر بھی الٹے سیدھے تبصرے کئے جارہے تھے۔اس کے ساتھ ہی سرینا نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں بنی ہوئی آئی بروزنہیں پسند ہیں لیکن نفرت کرنے والوں اس بار تم لوگ جیت گئے ہو



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…