اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نوازشریف کا عمران خان سے خفیہ اتحاد ؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے الگ ہونے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے، پیپلز پارٹی کو تھوڑے ہی عرصے میں ن لیگ سے اتحاد کا تلخ تجربہ ہوگیا، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بی اے پی کے ووٹ لینے

کی ضرورت نہیں تھی ، پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت حاصل تھی اس لئے اپوزیشن لیڈر بنانا اسی کا حق تھا، نواز شریف نے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر ز منتخب کروانے کیلئے خفیہ طور پر عمران خان سے اتحاد کیا، مریم نواز دلیر اور بہادر ہے مگر اس کے بھائی ڈرپوک اور بھاگے ہوئے ہیں، لیڈر باہر بیٹھا ہوتا ہے تو تحریکیں نہیں چل سکتیں، نواز شریف باہر پناہ گاہ میں بیٹھ گئے اور بیٹی کو خطرے میں ڈال دیاہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے خلاف 11 نکاتی چارج شیٹ جاری کردی،چارج شیٹ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب چودھری منظور نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے ہمیں نوٹس دیا توپنجاب چیپڑر کے صدر کو نوٹس دونگا۔ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ سے پہلے پی ڈی ایم کااجلاس کیوں نہیں بلایا گیا،پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟سینیٹ میں پی پی امیدوارراجہ عظیم کو انتظارکرایاگیا۔چودھری منظور

نے کہاکہ انتظار کراکے پی ٹی آئی کے ساتھ مک مکاکس کے کہنے پر کیا ،کے پی میں ن لیگ نے عباس آفریدی کوکیوں لڑایا ،عباس آفریدی کو لڑانے کی وجہ سے وہ خود اورفرحت اللہ بابر بھی ہار گئے ، جنرل سیکرٹری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیساتھ کیاگیا سینیٹ معاہدہ کیوں توڑا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…