مریم نواز کو باہر بھیجنے سے وزیراعظم نے صاف انکارکر دیا

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے غاصب قوانین واپس نہیں لے لیتا،مریم نواز کا نام ای سی ایل میں موجود ہے اور وزیر اعظم صاف صاف انکار کر چکے ہیں کہ انکا نام نہیں نکالال جائے گا،اپوزیشن سے حکومت کوئی خطرہ نہیں بلکہ اب تو وہ

ایک دوسرے کو نوٹس جاری کر رہے ہیں،رمضان المبارک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم خود مانیٹر کریں گے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اتوار کو ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 20موٹرسائیکلز اور دوایمبولینسز پاکستان کے حوالے کرنے کی ایک مختصرتقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام عوام سے رابطہ میں رہنا وزیراعظم کااچھا اقدام ہے،چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل ہونے کے ساتھ عوام سے رابطہ ہونا بہترین اقدام ہے،انہوں نے کرونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موذی مرض دن بدن بڑھتا جا رہا ہے،شہری ماسک کے ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر اپنائیں،مہنگائی پر وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ رمضان المبارک میں وہ خود اس مسئلہ کو مانیٹر کریں گے،اور یہ بات بھی یاد رکھیں مہنگائی کرنے والے چور جیل جائیں گے انکے خلاف کارروائی کے لیے ہوم ورک کر لیا گیا ہے،تحریک لبیک سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ایک معائدہ ہے اور اس سلسلہ میں ایک ڈارفٹ سوموار کو اسمبلی میں لیکر جائیں گے،مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست موصو ل نہیں ہوئی تاہم اپنی طرف سے وزیراعظم سے بات کی کہ اگر درخواست آجاتی ہے تو کیا کرنا ہے جس پر انہوں نے دو ٹوک جواب

دیا کہ ای سی ایل سے نام نہیں نکالا جائے گا،،اسلام آباد کا موسم اچھا ہے آج یہاں کوئی اپوزیشن نہیں میں نے کہا تھا یہ اسلام آباد نہیں آئے گے، آپ لوگ نہیں مانتے تھے،مولانا اور مریم کو اللہ پاک صحت دے،عمران خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کام کرنا ہے، شیخ رشید نے کام کرنا ہے، جب تک کشمیر پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت

سے تجارت نہیں ہو سکتی،مقبوضہ کشمیر کے کشمیری کا پسینہ بہے گا تو پاکستانی کا خون بہے گا،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے۔پی پی اور ن لیگ الگ الگ راستے پر چل پڑی ہیں، اس کافائدہ عمران خان کو ہوگا،ایف آئی اے میں بنیادی تبدیلیاں لانے جا ر ہے ہیں،منی لانڈرنگ، احتساب کے کیسز کو شہزاد اکبر دیکھ ر ہے ہیں،جہانگیر ترین کے قریب نہیں صرف عمران خان کے قریب ہوں۔مجھ سے جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیلتا ہے،کوئی آر پار نہیں ہو رہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…