جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور کے 6 سالہ بچے کی بلے بازی کے دنیا بھر میں چرچے، عالمی میڈیا بھی گرویدہ ہو گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرک انفو نے لاہور کے چھ سالہ گوہر لیاقت کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ماہر بلے باز کی طرح سٹروک کھیل رہا ہے، گوہر لیاقت کو بابراعظم جونیئر قرار دیا جا رہا ہے، چھ سال کی عمر میں ایسا بیٹ گھماتا ہے کہ بڑے بڑے کھلاڑی حیران رہ جائیں۔ اسٹروک اتنی مہارت سے کھیلتا ہے جو دیکھے فین ہوجائے۔ایک رپورٹ کے مطابق چھ سالہ گوہرلیاقت کریز پر ہو تو ماہر کھلاڑی کیلئے بھی تکنیکی خامیاں تلاش کرنا دشوار ہوجائے۔ اسٹریٹ ڈرائیو، کور ڈرائیو، پل شاٹ اور کٹ شاٹ سمیت کرکٹ کی کتاب میں

موجود ہر اسٹروک لگانے کا ماہرہے۔چھ سالہ بچہ اپنے آپ کو پرفیکٹ بنانے کے لئے گھنٹوں پریکٹس کرتا ہے تب بھی نہیں تھکتا، گوہر لیاقت کے لیے تیس سے زیادہ اوور کھیلنا تو معمولی سی بات ہے، اسے ہارڈ بال سے ڈر نہیں لگتا، گوہر لیاقت کے فیورٹ کھلاڑی محمد یوسف اور بابر اعظم ہیں۔ وہ بابر اعظم جیسا بیٹسمین بننے کا خواہش مند ہے۔ گوہر لیاقت کے کوچ خورشید کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبلبچے کی صلاحیتیں دیکھ کے حیران رہ گیا،کرکٹ کی ہر گُر باخوبی جانتا ہے، ایسے اسٹروکس کھیلنا سیکھ گیا جو سالوں میں نہیں کرپاتے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…