وزیر اعظم عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردئیے

3  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بطور کرکٹر اپنے کارنامے سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ

لیجنڈری کرکٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے تصویر کیساتھ تحریر کیا کہ 1982 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 13.95 کی اوسط سے 40 وکٹیں لیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ مجھے اسٹریس فریکچر کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں 2 سال کرکٹ سے دور رہا۔انہوں نے تحریر کیا کہ 1983 میں میں نے وسڈن کرکٹر آف دا ایئر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 1985 میں سسیکس کرکٹ سوسائٹی پلیئر آف دا ایئر قرار پایا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ 1987 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 1988 میں ٹیم میں واپس آیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر میرا شمار آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل 55 کرکٹرز میں کیا گیا۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ میں نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…