لندن(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں بزدل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ بہادر انسان ہوتے تو میر ے خلاف بیان د ینے سے پہلے 13جولائی 2015ءکو اپنی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما ءاور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کانوٹس لیتے جس میں انہوں نے آئی ایس آئی کے دو سابق جرنیلوں پر کرپشن ،سیاسی مداخلت اور موجودہ حکومت کوگرانے کیلئے پیسہ سپلائی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ان کا مقدمہ لیکر یا تو چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے پاس جاتے یا پھر برطانوی حکومت سے رابطہ کر کے ان سے مداخلت کی درخواست کر تے لیکن آپ عصبیت اور تعصب میں ڈوب کر پانچ کروڑ مہاجر اور غریب متوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کے قائد او رواحد نمائندے الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں