بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

امریکہ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی ردعمل آگیا، خاموشی توڑ دی

datetime 3  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے ، ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی

طرف گامزن ہیں ۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 2021ء کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے ، کیوں کہ ہمارے گرین پاکستان کے لیے گیے گئے اقدامات ، 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ سے ہم نے 7 سالوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ، جب کہ عالمی سطح پر ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا اور سراہا بھی جارہا ہے ، ہم کسی بھی ریاست کو اپنے تجربے سے سبق مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔دوسری جانب ماحولیات پر لیڈرز سمٹ میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد عالمی سطح پر 80 فیصد دھویں کے اخراج اور عالمی جی ڈی پی کی ذمہ دار اہم معیشتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نومبر میں ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی پر

کانفرنس COP-26 سے پہلے لیڈرز سمٹ ماحولیات سے ہونے والے متعدد اہم ایونٹس میں سے صرف ایک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے سوال پر بذریعہ ای میل جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی

چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی مقاصد کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ 26مارچ کو امریکی وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد، ترکی کے صدر

رجب طیب اردوغان سمیت دنیا کے 40 سربراہان مملکت کو ماحولیات پر ورچوئل سمٹ میں مدعو کیا تھا۔یہ سمٹ 22 سے 23 اپریل کو ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سمٹ کا مقصد عالمی سطح پر 80 فیصد دھویں کے اخراج اور

عالمی جی ڈی پی کی ذمہ دار اہم معیشتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ عالمی تپش کو 1.5 ڈگری سیلسیئس تک روکنے کے ہدف کو جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمٹ کے مقاصد کے حوالے سے تمام حکومتوں کی جانب سے جاری بیانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…