پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،کرکٹ بورڈ نے خوداپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماردی

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کے لئے پاکستانی ٹیم کاسفرمزید دشوارہوگیاہے ۔پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹرائنگولرسیریز کی حامی بھرکراپنے پاﺅں پرکلہاڑی دے ماری ۔سری لنکا سے سیریز میں فتح کے باﺅجود بھی غیریقینی برقراررہنے کاخدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنے ہوم گراﺅنڈ پربڑی ٹیموں کے شکارکی روایت برقراررکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کودوسرے میچ میں سات وکٹ سے زیرکیا۔اس کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 94ہوچکی ہے اوروہ ساتویں پوزیشن پرفائز ہے ۔اگرپروٹیز سے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کوشکست بھی ہوگئی توپھربھی وہ 93پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپرہی موجود رہیں گے ۔اسی طرح ٹیم نے 2017میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیاہے ۔اب اس منی ورلڈکپ کی صرف ایک جگہ بچی ہے اوردعویدار2ہیں ایک پاکستان اورویسٹ انڈیز ہیں ۔اس صورتحال کے مطابق آٹھویں پوزیشن پرکیریبین سائیڈ موجود جبکہ گرین شرٹس کانواں نمبرہے ۔پاکستان کے لئے ایک سیدھااورآسان راستہ تھاکہ وہ سری لنکا کو 3.2سے شکت دیتا
مگراس نے ستمبر کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل ویسٹ انڈیز کوٹرائی اینگولرٹرافی میں دعوت دے کرخودہی اپنے پاﺅں پرکھلاڑی ماری ہے ۔اب اگرگرین شرٹس کلین سویپ کرگئے توآٹھویں پوزیشن پرآجائیں گے اورزمبابوے کاپتہ صاف کردینگے لیکن اگروہ سری لنکا میں کلین سویپ بھی کریں توپھربھی ٹرائنگولرسیریز میں غیریقینی صورتحال ہی رہے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…