اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

مستقبل میں نئے اتحاد کی تیاریاں،پی ڈی ایم کی آٹھ ہم خیال جماعتوں کا سینٹ میں الگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)مستقبل میں نئے اتحاد کی تیاریاں،پی ڈی ایم کی آٹھ ہم خیال جماعتوں نے سینٹ میں الگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی مشترکہ مقاصد کو ٹھیس پہنچانے کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس

بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ پارلیمانی لیڈرز اپنی جماعتوں کے سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے،رمضان المبارک سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن کی ہم خیال جماعتوں کے پارلیمانی رہنما ؤ ں کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے اپنی رہائشگاہ پر کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شریک ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما ء سمیت پی ڈی ایم میں شامل 8 جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاسی حکمت عملی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اجلاس میں تجاویز پیش کی گئیں، اجلاس میں 8 جماعتی اتحاد پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، پی کے میپ سے سردار شفیق ترین، بی این پی مینگل سے آغا حسن بلوچ، جے یوپی سے شاہ اویس نورانی ، جہانزیب جمالدینی، اعظم نذیر تارڑ، عثمان کاکڑ سمیت دیگر رہنماء شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ جماعتوں کا نیا اتحاد بنانے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پارلیمانی لیڈرز اپنی جماعتوں کے سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے۔ رمضان سے قبل پی ڈی ایم کا سربرا ہی اجلاس بلانے پر اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔ آٹھ جماعتوں نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سینیٹ میں الگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی اور اے این پی

مشترکہ مقاصد کو ٹھیس پہنچانے کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔,آٹھ جماعتوں نے رائے دی ہے کہ پی ڈی ایم کے متفقہ فیصلے سب جماعتوں کو تسلیم کرنا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…