ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملتان میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت آنکھ کا آپریشن کروانے والے کئی افراد بینائی سے محروم ہوگئے‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)ملتان کے نجی ہسپتال میں ایک ہی روز آنکھوں کا آپریشن کروانے والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہوگئی۔ملتان کے نواحی علاقے لاڑ میں ایک نجی ٹرسٹ ہسپتال میں 20 مارچ کو 16افراد کا آنکھوں کی موتیا کا آپریشن کیا گیا تھا۔بینائی سے محروم ہونے والے شخص رانا عبدالمالک نے بتایاکہ 20 مارچ کو اس سمیت 16 افراد نے انصاف صحت کارڈ کے توسط سے

نجی ہسپتال میں آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق سے آپریشن کروایا۔انہوں نے کہاکہ 16 افراد میں 7 خواتین بھی شامل تھیں، آپریشن کے چند گھنٹوں بعد ہی تمام مریضوں کی آنکھوں میں درد شروع ہو گیا جس پر انتظامیہ نے ایک رات ہسپتال میں رکھ کر صبح تمام مریضوں کو فارغ کردیا۔تمام مریضوں کی آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی جبکہ تمام مریض اِس وقت ملتان اور لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آپریشن کرنے والے آئی سرجن ڈاکٹر حسنین مشتاق کے مطابق آپریشن کرنے میں کوتاہی نہیں ہوئی بلکہ انفیکشن سے تمام افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔اْدھر ٹرسٹ اسپتال کے منیجر آپریشن محمد ممتاز نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے آپریشن کیلئے آنکھوں کے لینس سمیت تمام اخراجات ٹرسٹ نے خود ادا کیے تاہم ذرائع کیمطابق ہسپتال انتظامیہ نے انصاف کارڈ کے ذریعے ہی 16غریب افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے تاہم آپریشن خراب ہونے کا علم ہونے پر انصاف کارڈ سے رقم کلیم نہیں کی۔دوسری جانب ایک متاثرہ مریض کے بھائی محمد مصطفی نے پولیس کارروائی کیلئے تھانہ بستی ملوک میں درخواست دی لیکن پولیس نے یہ کہہ کر درخواست واپس کردی کہ وہ کارروائی نہیں کرسکتے لہٰذا ہیلتھ کیئر کمیشن سے رابطہ کریں۔‎



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…