کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیوایم کے رہنماءفاروق ستارکورینجرز نے پوچھ گچھ کے بعد رہاکردیاہے ۔فاروق ستارکومنگل کے روز رینجرز نے اس وقت گرفتارکیاگیاجب وہ ایم کیوایم کے ایک مظاہرے سے خطاب کے بعد نائن زیرو آرہے تھے جبکہ اس سے قبل کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ہواتھاجس کے بعد ایم کیوایم کے رہنماءفاروق ستارنے بھی ایک مظاہرے سے خطاب کرنے کے بعد گرفتارکیاگیاتھا-متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے منگل کو احتجاجی مظاہرے ختم کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے صدر میں میری گاڑی کو روکا تھا، تاہم مجھ سے انہوں نے پوچھ گچھ نہیں کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر واپس جاتے ہوئے صدر میں رینجرز اہلکاروں نے میری گاڑی کو ضرور روکا تھا تاہم پوچھ گچھ نہیں کی گئی اور تلاشی کے بعد مجھے جانے دیا گیا۔ واضح رہے کہ منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر وفاقی وزراءکے بیانات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔