جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونےسےپاکستان کے یہ دو مسائل حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اعلان

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔ جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گلگت بلتستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر گلگت پہنچے تو ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔

وزیر داخلہ (آج) ہفتہ کو ہنزہ بھی جائینگے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ گلگت بلتستان سکائوٹس ہیڈکوارٹر پہنچے اس موقع پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی سکائوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی ْ۔بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جی بی سکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاچن بارڈر پر سکائوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…