جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب ہو گا یا نہیں ؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا‎

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کی درخواست مسترد کردی جبکہ پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کر دیا ۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے

قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب  دوبارہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قانونی نقاط بیان کریں جو ضروری نوعیت کے ہیں،صرف ان دستاویزات پر انحصار کریں جن کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں منظم دھاندلی کا ذکر نہیں،الیکشن کمیشن نے منظم دھاندلی کا کوئی لفظ نہیں لکھا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی خلاف ورزیوں پر تھا،آئی جی پنجاب اور دیگر حکام نے فون نہیں سنے،13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل رہی،فائرنگ کے واقعات پورے حلقے میں ہوئے،الیکشن ایکٹ کی تمام شقوں پر عملدرآمد نہ ہو تو الیکشن کالعدم تصور ہوتا ہے، حلقہ میں اس وقت کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی ہوئی،عدالت کے ریکارڈ پر رکھے گئے نقشے سے واضح ہے کہ ایک بلڈنگ میں متعدد پولنگ اسٹیشن تھے، علاقے میں فائرنگ یا بدامنی کا اثر ایک نہیں بلکہ سو سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پڑا،اگر ایک پولنگ سٹیشن کے باہر بدامنی تھی تو ایک نہیں بلکہ سو سے زائد پولنگ سٹیشن متاثر ہوئے،صورتحال سے واضح ہے کہ حلقے میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈکشنری میں لیول پلیئنگ فیلڈ کا معنی دیکھیں کیا ہے، آپ کے خیال میں ایک فریق کے لیے حالات سازگار تھے اور دوسرے کے لیے نہیں،اگر بدامنی تھی تو دونوں کیلئے حالات ناسازگار تھے،آپ یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ بدامنی تھی لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی،آپ احتیاط کریں اور لیول پلیئنگ فیلڈ جیسے الفاظ استعمال نہ کریں، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ کو سنے بغیر فیصلہ دیا،حلقے میں حالات خراب تھے یہ حقیقت ہے،یہ کہنا درست نہیں کہ تمام پارٹیوں کو مقابلے کیلئے مساوی ماحول نہیں ملا،ووٹرز کیلئے مقابلے کے مساوی ماحول کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔۔۔۔توصیف



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…