پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایران اور 6 عالمی طاقتوں کامعاہدہ، پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر پروگرام پر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو بات چیت اور پرامن طریقے سے حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا تھا۔منگل کو جاری کئے گئے بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کےساتھ مذاکرات میں شامل ممالک پر اعتماد کی بحالی کے اقدامات اٹھانے پر اصرار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر معاہدہ اس خطے کی امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کریگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے پر دستخط کرنیوالے تمام ممالک معاہدے میں تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے، دریں اثناءخارجہ امور اور قومی سلامتی کیلئے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایران گیس پائپ لائن تعمیر ہو جائیگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے کے بعد ایران پر سے تمام عالمی پابندیاں اٹھائی جائینگی، سرتاج عزیز نے کہا کہ معاہدے کے بعد ایران کو عالمی مارکیٹ تک رسائی ہوگی اور اس سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو فائدہ ہوگا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی لیکن پابندیوں کی وجہ سے اس کا حجم کم ہو کر صرف 300 ملین ڈالر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ تجارت ایران پر سے پابندیوں کے بعد دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں پاکستانی اشیاءکی بہت ڈیمانڈ موجود ہے لیکن ایران کو پابندیوں کی وجہ سے ادائیگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر معاہدے کے بعد گیس پائپ لائن پر ستمبر میں کام شروع ہوسکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…