جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ، دلہا جاں بحق

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد،بورے والا ( آن لائن )حیدر آباد سے کراچی جاتے ہوئے ایم نائن موٹروے پر بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب دلہے کی کار ٹرک سے جاٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت جنید قاضی کے نام سے ہوئی۔حادثے میں تین باراتی

دانش، دانیال اور ماجد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی طبی امداد کے مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حیدرآباد کے علاقے چھوٹکی گٹی کا رہائشی ہے جو بارات کے ہمراہ کراچی جارہا تھا جب کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔دوسری جانب بورے والا میں کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گائوں 463 ای بی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا۔مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…