بہاول پور(آن لائن) معاشی حالات سے تنگ آکر شہری نے بیوی بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، تحصیل حاصلپور کے علاقے چکی میں 40 سالہ ندیم نے بیوی اور بچوں کو مار کر خود کو پنکھے سے لٹکا کر مبینہ خودکشی کرلی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاک ہونے والو ںمیں 5 سالہ بیٹی منیہ، 4 سالہ بیٹا اذان اور 35 سالہ بیوی بھی شامل ہے ۔اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر زبیر دریشک نے کہا ہے کہ
ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر کا کمرہ اندر سے بند تھا،تاحال کسی کے کمرے کے اندر آنے یا نکلنے کے شواہد نہیں ملے،پولیس قتل یا خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کررہی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،گھر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔میتوں کو ٹی ایچ کیو حاصلپور منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ موقع پر تفتش کی نگرانی کررہے ہیں۔