منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرپانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔یورو بانڈز کی فروخت اور عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل مالی سال 2015-16 میں زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کیے

جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو 49 کروڑ 90 لاکھ کی قسط وصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے کے لئے 30 کروڑ ڈالر اور کورونا سے لڑنے کے لئے ورلڈ بینک 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کررہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق یوروں بانڈز، عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والی رقوم، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…