راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ارجنٹینا کے سفیر اور ڈین آف ڈپلومیٹک کور، روڈولفو مارٹن سراویا نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ نلتر ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات پر بھی بات کی گئی۔