بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

لاہورہائیکورٹ کا بڑا حکم نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نصرت شہباز کا پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے کہاکہ نصرت شہباز صحتیاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں، پلیڈر نصرت شہباز کو ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا پابند ہو گا۔دوران سماعت نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے ۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ 3 شرائط مان لیں تو نصرت شہباز کی درخواست منظوری پر کوئی اعتراض نہیں، نصرت شہباز کا پلیڈر ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو، نصرت شہباز کا پلیڈر ہر سماعت کی کارروائی سے ملزمہ کو آگاہ کرے، نصرت شہباز صحتیابی کے بعد عدالت میں پیش ہونے کی پابند ہوں۔ نصرت شہباز کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔محکمہ داخلہ نے ایڈمن جج جواد الحسن کو

عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔شہباز شریف کو ویکسین 26 مارچ دن کولگائی گئی، شہباز شریف کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے، جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے سربراہی میں سارا عمل مکمل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…