پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن/این این آئی/اے پی پی ) سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں ۔‎گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی

کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر پرویز خٹک کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 84 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصدلاہور میں میں 63 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 67 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 81 فیصد،سوات میں 84 فیصد،گجرات میں 74 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 30, پنجاب میں 23 ہزار 664, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 2, اسلام آباد میں 6 ہزار 126, بلوچستان میں 466, گلگت بلتستان میں 257, آزاد کشمیر میں 724 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور

آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 413 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549, بلوچستان میں 19 ہزار 535, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 16، اسلام آباد میں 57 ہزار 204, خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 44، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694 اور

سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 158 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 356 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 495 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 319 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے

دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 319 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 563 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 207 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 350 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 364 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 749 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…