بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کو محمد عرفان کے بعد سب سے لمبا بولر مل گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بائولر محمد عرفان کی طرح لمبے کھلاڑی کی انٹری ، بنگلہ دیش ٹیم کیخلا ف جونیئر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہو گئی ۔سلیبریشن کے دوران انھیں ہاتھ ملانے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کو چھلانگ لگانا پڑتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سینئر صحافی شیعب جٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ویلکم کریں لمبے قد کے ایک اور بولر کو پاکستان کی جونیئر انٹرنیشنل کرکٹ میں ۔۔انکا کہنا تھا کہ محمد عاصم قومی کرکٹ جونیئر ٹیم میں بنگلہ دیش کیخلاف سریز میں شامل کر لیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان کی قد کی لمبائی چھ فٹ اور نو انچ ہے جبکہ وہ 140کی سپیڈ سے گیند پھینکتے ہیں ۔ ان کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے ۔ قومی ٹیم میں سب سے لمبے محمد عاصم لمبے قد کے بولر محمد عاصم انڈر 19 میں فاسٹ بولر کے طورپر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم محمد عرفان اس سے قبل سب سے لمبے کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے ۔ ان کی قد کی لمبائی سات فٹ اور دو انچ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…