ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عثمان بزدار کی چھٹی؟ تحریک انصاف کے کتنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں؟ پیپلز پارٹی نے حکومتی جماعت کی صفوں میں ہلچل مچادی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ان ہائوس تبدیلی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دیں اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ، پیپلز پارٹی نے عددی اکثریت حاصل ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) کو اپنا وزیر اعلیٰ لانے کی پیشکش بھی کر دی ۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید کے بعد قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان ہائوس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں،پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے لیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عددی اکثریت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلی کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں حتیٰ کہ گونگے بہرے بھی احتجاج کر رہے ہیں، اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ اب گونگے اور بہرے بھی بول پڑے ہیں۔مہنگائی بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے،پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے،یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کے 25سے 30ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے۔

شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگے آئیں،وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔قوم کو کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے ،جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے،اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے (ن) لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…