اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا مافیا کے 7 ارکان گرفتار ٗ بینک اکائونٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے شوگر سٹہ مافیا کے 7ارکان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے بینک اکائونٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں ہیں،ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ، اکائونٹس چھپانے اور بے نامی اکائونٹس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،گرفتار

ملزمان کااتوارکو ایف آئی اے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔ کراچی کے اطراف میں شوگر سٹہ مافیا کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ ذرائع سے آگاہی کے نتیجے میں ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کراچی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کی نگرانی میں چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران7 بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمارسمیت دیگر کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ساتوں ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کیلیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکائونٹس کا استعمال کیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ترجمان نے کہاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سی بی سی کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ الزام نمبر 04/2021 اور 05/2021 کی دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں اور انسپکٹر ارشن الکریم اور سب انسپکٹر ذیشان شیخ کے ذریعہ تفتیش جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے بینک اکائونٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں ہیں۔ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ، اکائونٹس چھپانے اور بے نامی اکائونٹس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کواتوارکے روز ایف آئی اے عدالت میں پیش کیاگیااورملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیاہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…