اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، اس بات کا انکشاف معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو نواز شریف نے فون کیا
اور نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے سخت گلہ کرتے ہیں، نواز شریف نے کہاکہ مولانا صاحب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ پھر ہاتھ ہو گا اور یہ ہاتھ ہو گیا ہے، سینٹ کے الیکشن میں ہمارے امیدوار کو ہرایا گیا اس نے کئی موقعوں پر ہمارے ساتھ ایسا کیا ہے، ہم نے کہا تھا کہ زرداری ہمارے ساتھ نہیں ہوگا آپ زرداری کی گارنٹی دیتے تھے آپ زرداری کی ہر دفعہ کہتے تھے کہ آصف زرداری ہمارے ساتھ ہو گا، میاں نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پرمولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میاں صاحب ہماری مجبوری ہے ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اگر ہم نے آنے والے وقتوں میں حکومت پر پریشر بنانا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ اس پر میاں نواز شریف نے کہاکہ مولانا صاحب اب پریشر ہم ہی بنائیں گے ہمیں پتہ ہے ہم نے کیا کرنا ہے، آپ آصف زرداری کی مزید وکالت نہ کریں، میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ جو پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا ہے آپ کا جو امیدوار ہو گا وہ اپوزیشن لیڈر ہو گا۔ رانا عظیم نے کہا کہ اب اگر یہ اکٹھے بھی ہوئے تو مریم نواز آصف زرداری کے ہر فیصلے کی مخالفت کرے گی۔