جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک اور صدارتی آرڈیننس۔۔۔ حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کوقبل از وقت فارغ کردیا، چیئرمین کے عہدے کی مدت میں بھی کمی کردی گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)شکایات کے انباراور بے قاعدگیوں کے بعد وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شکایات کے انبار اور بے قاعدگیوں کے بعد وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے قبل از وقت فارغ کردیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔آرڈیننس کے ذریعے اعلی تعلیمی کمیشن کے ایکٹ میں ترمیم کرنے ہوئے چیئرمین کے عہدے کی مدت چار سے کم کرکے دو سال کردی گئی جبکہ فارغ کیے گئے چیئرمین اپنے عہدے کے چار میں سے تین سال پورے کرچکے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹانے کی سب سے بڑی وجہ 15 کی تعداد میں بھاری تنخواہوں پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی بنی،کہا جارہا ہے کہ ان میں سے ایک بھی کنسلٹنٹ کی تقرری میں طے شدہ قواعد کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔ایک کنسلٹنٹ کی تنخواہ 8 لاکھ روپے مقرر کی گئی اور کئی کو کچھ عہدوں کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا جس پر نیب نے بھی نوٹس لے کر ایچ ای سی سے وضاحت طلب کی اس کے ساتھ ساتھ سرکاری جامعات اور ان کے وائس چانسلر سے تعلقات بھی ڈاکٹر طارق بنوری کو قبل از وقت ہٹانے کا سبب بنے۔ وہ وائس چانسلرزسے

ملنے اور سرکاری جامعات کی شکایات سننے میں عموماً اجتناب کرتے تھے۔ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور پی ایچ ڈی پروگرام پراسٹیک ہولڈرز کے شدید تحفظات کے باوجود انھوں نے اس معاملے میں کوئی لچک دکھائی نہ کسی صوبے کے وائس چانسلر اوراس کمیٹی سے ملے۔واضح رہے کہ اب ڈاکٹر طارق بنوری کو ہٹانے جانے کے بعد فی الحال اس عہدے کا چارج کسی کو نہیں دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…