جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کور ٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈینیئل پرل قتل کیس کا 95 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلی فیصلے لے مطابق احمد عمر شیخ کیخلاف اغوا اور قتل کی سازش کا الزام ثابت نہیں ہوسکا،استغاثہ ڈینیئل پرل کا قتل بھی شواہد کیساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہا،استغاثہ نے پولیس اہلکار کو ٹیکسی

ڈرائیور بنا کر پیش کیا،ہتھکڑی لگا ملزم اعتراف جرم کرے بھی تو اسکی کوئی حیثیت نہیں،گواہ بنائے گئے ٹیکسی ڈرائیور کو مقتول کی شناخت کیلئے تصویر نہیں دکھائی گی،ڈینیئل پرل کی اہلیہ قتل کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز کو چھپائے رکھا،شوہر کی جان خطرے میں تھی اور اہلیہ 12 دن تک خاموش رہی،ایف ائی ار میں ای میلز کا ذکر ہے نہ ہی ڈینیئل پرل کی اہلیہ شامل تفتیش ہوئیں،قتل کی پیشکردہ ویڈیو میں بھی ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی،قتل کی اصل ویڈیو کو پولیس سے بھی جان بوجھ کر چھپایا گیا،اصل ویڈیو کلپ مل جاتا تو اس کا فرانزک کرایا جا سکتا تھا،فرانزک کے بغیر کسی ویڈیو ثبوت پر انحصار نہیں کیا جا سکتا،ڈینیئل پرل کے اہلخانہ کی وجہ سے تفتیش میں کئی خامیاں سامنے ا?ئیں،عدالتوں کا کام تفتیش میں سامنے انے والے نقائص کو دور کرنا نہیں،استغاثہ کی تمام کہانی شکوک وشبہات سے بھری پڑی ہے، مذکورہ بالا فیصلہ تین رکنی بینچ نے دو ایک کے تناسب سے تحریر کیا ہے جبکہ جسٹس یحیحی افریدی نے تین رکنی بنچ کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈینیئل پرل قتل کیس کا 95 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلی فیصلے لے مطابق احمد عمر شیخ کیخلاف اغوا اور قتل کی سازش کا الزام ثابت نہیں ہوسکا،استغاثہ ڈینیئل پرل کا قتل بھی شواہد کیساتھ ثابت کرنے میں ناکام رہا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…