جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

اپنی ہی شادی میں دولہا کی خوبصورت تلاوت، بہترین روایت قائم کردی‎

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دولہا نے اپنی شادی کے روز کلام پاک کی تلات کر کے اس دن کو ہمیشہ کیلئے یاد گاربنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ڈاکٹر فیضان اور ڈاکٹر کرن کی شادی لاہور میں ہو ئی ، شادی کے روز ڈاکٹر فیضان نے اپنی شادی کو یادگار بنا دیا ، انہوں نے کلام پاک سےسورۃ رحمٰن کی آیات کی تلاوت کی ۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا

صارفین کیبڑی تعداد دیکھ چکی ہے اور ڈاکٹر فیضان کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے حق میں دعائیں بھی دیں ہیں ۔ صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ دولہا نے اچھی رویت کو فروغ دیا ہے ، ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ماشاء اللہ تبارک اللہ ،تلاوت کا انداز بہت خوبصورت ہے اور اس شادی میں شریک سبھی لوگ اچھی نظر آئے ہیں ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان دنوں کی جڑی اور کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اس میں شرکت کرنے والوں کو اللہ پاک سلامت رکھے۔ آمین۔ اسی طرح ایک صارف کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ آغاز تو اچھا ہے انجام خدا جانے دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی آنے والی زندگی کو ڈھیروں خوشیوں سے بھر دے ،امین، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ،بہت متاثر ہوا ہوں، اب اگر موجودہ بیوی نے دوسری شادی کی اجازت دی تو میں بھی اس دولہے کی طرح تلاوت کروں گا۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ماشاء اللہ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ شادیوں میں ایسا کم ہی نظر آتا کیونکہ اکثر لوگ گانے بجانے میں مصروف ہوتے ہیں ۔اللہ پاک ان دونوں کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…