جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں عام تعطیل ہو گی، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، میلہ چراغاں کے سلسلے میں لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، یہ میلہ ہر سال دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، میلہ چراغاں پنجابی زبان کے معروف شاعر اور عظیم المرتبت صوفی بزرگ شاہ حُسین لاہوری کی یاد میں منایا

جاتا ہے۔ ہر سال ان کے عرس کے موقع پر لاہور بھر میں چھٹی دی جاتی ہے۔ اس طرح 27 مارچ 2021ء بروز ہفتہ کو لاہور میں عام تعطیل ہو گی۔ دوسری جانب پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے31ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 27 ارب 92 کروڑ 35لاکھ 52ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن اور اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو اور 15 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 ارب 5 کروڑ 43 لاکھ 20 ہزار روپے، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے سلسلہ میں اراضی کے حصول، پراپرٹی کے معاوضے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے (لمبائی66.3 کلومیٹر) کیلئے 14 ارب 32 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں جبکہ ضلع بہاولپور میں بہاولپور یزمان روڈ تا چاندنی چوک (لمبائی 40.06کلومیٹر) روڈ کو دو رویہ رکنے

کیلئے 3 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں لنڈی پتافی کے ایریا میں AR-1 کے ساتھ دریائے سندھ کے بائیں جانب کٹاو کی جانچ پڑتال کیلئے 27 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری کے بعد آئندہ بجٹ میں شمولیت کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کو بھجوا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…