جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی 

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، ان کا کچھ ماہ پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کوٹ لکھپت جیل میں ویکسین لگانے کی تصدیق کر دی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ابراہیم ارباب ، ایم ایس جناح ہسپتال کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے جن کی نگرانی میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین دی گئی،

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہبازشریف کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت میں لگائی گئی۔ ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کے مطابق شہباز شریف کی عمر 69سال 6ماہ ہے ،وہ 23ستمبر 1951 کو پیدا ہوئے۔ واضح رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے اور میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…