لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع پولیس ٹریننگ سکولز اور کالجز کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے ہیں جس کے باعث لاہور پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ میں زیر تربیت 15پولیس اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں 6پولیس ٹریننگ سکولز اور کالجز ہیں جن میں اب تک 10پولیس افسران اور اہلکار کرونا
وائرس کا شکار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے جبکہ لاہور پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ میں مجموعی طور پر 81افسران اور اہلکار کرونا کا شکار ہیں جن میں سے 11اہلکاروں نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے اور باقی کرونا ٹیسٹوں کی رپورٹ کا انتظار ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے پنجاب پولیس میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔