جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے

درخواست ضمانت دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور اس پر ٹرائل ہو رہا ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کئی ماہ سے جیل میں ہیں اور تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے کوئی ریکوری نہیں کرنی اور وہ تواتر کے ساتھ ریفرنس کے ٹرائل میں پیش ہو رہے ہیں، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں گزشتہ پانچ ماہ سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوں میری عمر 70سال ہو گئی ہے اور میں کینسر کا مریض ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 29مارچ کو سماعت کرے گا عدالت عالیہ نے 29مارچ کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…