اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر
متحد ہوجاتی ہے۔ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے عوام کوڈھال بنا کراداروں پر لشکر کشی کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں،یہ بزدلی نہیں توکیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے پرتشدد ہتھکنڈوں پر اکسانے والوں کی اصلیت ایک بار پھر قوم کے سامنے آگئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عروج اور زوال نیب مقدمات اور پیشیوں سے جڑا ہوا ہے، ضمانتوں پر پی ڈی ایم ٹوٹ جاتی ہے اور نوٹس ملنے پر پھر متحد ہوجاتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ذات اور خاندانی مفادات کے خول میں قید ہیں، عوام اور کارکنان کو یہ صرف چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز جان لیں کہ نئے پاکستان میں قانون اب انکے گھرکی لونڈی نہیں بن سکتا،سپریم کورٹ پرحملے کرنے والوں کو جب قانون سوال کرتا ہے تو یہ کارکنان کو ڈھال بنا لیتے ہیں