جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور بھارت کے درمیان لندن میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے بھارت کے ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی بہت بڑی خبر ہے، پاکستان کی جانب سے ایک جنرل کو

یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، ندیم ملک نے کہا کہ ہم نے ریٹائرڈ لوگوں سے معلوم کیا تو ایک نام سامنے آتا ہے جنرل اسفند یار پنڈودی کا، ان کی بھارت را کے آفیشل سے خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ قیاس آرائی ہے کیونکہ انڈین اخبار میں نام نہیں دیا گیا تو ہو سکتاہے کہ جنرل اسفند یار پنڈودی جو ہیں، اخبار کے مطابق جنرل باجوہ نے انہیں ذمہ داری دی ہے، دوسری جانب را کے آفیشل کو اجیت ڈول جو ان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ہیں انہوں نے ذمہ داری سونپی اور 2018ء سے ان کا رابطہ چل رہا ہے لندن کے ایک ہوٹل میں ملاقاتیں ہوئیں اور حال ہی میں دوبارہ یہ رابطہ بحال ہوا ہے، درمیان میں ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی رکا اور کبھی چل پڑا۔ انڈین اخبار نے لکھا ہے کہ دوبارہ ان مذاکرات کی بحالی ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں دونوں بات آگے چل سکتی ہے، سفارتی سطح پر پیش رفت ہو سکتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ سپورٹس تعلقات کی بھی دونوں ممالک میں بحالی ہو جائے۔ سیز فائر کو بھی اسی چیز سے جوڑا گیا ہے۔  اس بات کا دعویٰ معروف صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے بھارت کے ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آج کی بہت بڑی خبر ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…