ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف مفرور مجرم ہیں لہٰذا وزارت خارجہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرے، وزارت داخلہ کی جانب سے لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کے نام خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں لہذا وزارت خارجہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرے،جب تک نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق

وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف مفرور مجرم ہیں نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔سیکریٹری خارجہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 کیس، نیب میں ایک ریفرنس ہے۔ نوازشریف مطمئن نہ کرسکے کہ ان کا پاسپورٹ مزید کیوں رینیو کیا جائے۔ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول دستاویز کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کو تحریری جواب دیں کہ پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔  وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کے نام خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں لہذا وزارت خارجہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرے،جب تک نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…