جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلح افواج کی مشترکہ پریڈکل ہوگی دفاعی اور فوجی قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا جائیگا جڑواں شہروں میں موبائل سروسز بند رہیں گی ‎

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ آج جمعرات شکر پڑیاں گرائونڈ میں ہوگی ۔صدر مملکت عارف علوی اس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔اس موقع پر پاکستان کی دفاعی اور فوجی قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے

مشترکہ پریڈ23 مارچ کو منعقد نہیں ہو سکی تھی ،آج ہونے والی پریڈ کی خاص بات پاکستان کے جدید ترین دفاعی نظام کی نمائش بھی ہوگی جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ کی قیادت کریں گے ۔شکر پڑیاں گرائونڈ میں ہونے والی اس مشترکہ پریڈ میں وفاقی وزرائ،غیر ملکی سفارت کار ،شہداء کے لواحقین اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی تاہم سب کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس بچائو کے لئے ایس او پیز کی پابندی کریں ۔کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کی اس پریڈ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔تینوں مسلح افواج کے سربراہان چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ۔دفاعی اور فوجی سازوسامان کی نمائش سمیت چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے فلوٹس بھی مشترکہ پریڈ کا حصہ ہیں جن پر پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں اور قومی و علاقائی گلوکار ان فلوٹس پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم اپنی فضائی کرتبوں کا مظاہرہ بھی کرے گی جبکہ سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…