اسلام آباد ( آن لائن )پٹرول بحران سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا معاملہ،وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی
عملدرآمدکی منظوری دی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم کمیشن نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کو قصور وار ٹھہرایا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے کمیشن رپورٹ کے برعکس سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کے خلاف کاروائی روک دی ہے۔کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کاروائی سے بچالیا گیا۔انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی۔وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی،ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔گذشتہ سال جون میں پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔