جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مجھے نوکری کون دے گا؟ مجھے آج تک کسی نے کوئی نوکری کیوں نہ دی ؟سبزی فروش خاتون کا انگریزی میں احتجاج، ویڈیو وائرل

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون سبزی فروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سبزی فروش رئیسہ انصاری نامی خاتون نے اس وقت میونسپل حکام کے خلاف احتجاج کیا جب انہیں سڑک کے کنارے سے

سبزی کا ٹھیلا ہٹانے کو کہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔بھارتی خاتون نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیومیں دیکھ سکتے ہیں کہ سبزی فروش خاتون انگریزی میں یہ کہہ رہی ہیں کہ میونسپل آفیسر یہاں سبزی فروشوں کوتنگ کرتے ہیں۔خاتون سے جب ان کی تعلیم کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ریسرچ اسکالر رہ چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اندور کے بازاروں میں بار بار کی جانے والی روک ٹوک نے سبزی اور پھل فروشوں کو پریشان کر دیا ہے۔خاتون سے جب یہ سوال کیاگیا کہ وہ کوئی اچھی نوکری کیوں نہیں کرتی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں نوکری نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ مجھے نوکری کون دے گا؟ یہاں لوگوں کے دماغ میں یہ چیز ہے کہ کورونا وائرس مسلمانوں کی وجہ سے پھیلا ہے اور میرا نام رئیسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئی نوکری نہیں دیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…