جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیشی پر مریم نواز کو گرفتار کرلیا جائیگا یا نہیں؟ نیب آفس سے بڑی خبر

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور آفس پیشی کے موقع پر ان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا کوئی امکان نہیں۔ نیب نے مریم نواز کو محض لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں طلب کیا ہے۔ جہاں نیب کی تفتیشی ٹیم مریم نواز سے چودھری شوگر ملز

اور جاتی امراء اراضی کیس کے حوالے سے سوالات کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سے نیب لاہور کی جانب سے دائر کردہ درخواست منسوخی ضمانت کے حوالے سے 7 اپریل کو جواب طلب کر رکھا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے 10 ہزار کارکنان اور رہنما نیب آفس پہنچیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے 30 صوبائی حلقوں سے 6 ہزار (ن) لیگی کارکنان مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب آفس پہنچیں گے اور اس سلسلے میں مریم نواز نے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی سمیت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے ہمراہ دو دو سو کارکنان لانے کا ٹارگٹ سونپ دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 26 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر

ونگ بھی جن میں لائرز ونگ، تاجر ونگ، لیبر ونگ، یوتھ ونگ سمیت دیگر ونگ شامل ہیں کو بھی اپنے ہمراہ کارکنان لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے

کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اپنی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں نیب آفس پیشی کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اور اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کون کون سے

رہنما مریم نواز کے ہمراہ نیب آفس جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر جاتی امراء سے ٹھوکر نیاز بیگ تک نکالی جانے والی ورکرز ریلی کے روٹ پر 3، 4 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ شہر کے

کن کن حصوں سے ورکروں کے جلوس جاتی امراء پہنچیں اور کون کون سے جلوس براہ راست ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف اپنی کزن مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس پیشی کے موقع

پر ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ماڈل ٹائون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں کی ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ٹھوکر نیاز بیگ جائیں گے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے بعض (ن) لیگی ارکان بھی جائیں گے جو مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…