جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

نوجوان کی چلتی سانسیں بند ہوگئیں مگر ایمبولینس نہ چل سکی، سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس سٹارٹ نہ ہونے کے باعث دل کا مریض دم توڑ گیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کے قریب شاہ پورچاکر میں محکمہ صحت کی نااہلی نوجوان کی چلتی سانسیں بند ہوگئیں مگر ایمبولینس نہ چل سکی مقامی سرکاری اسپتال میں ایمبولینس اسٹارٹ نہ ہونے سے ہارٹ اٹیک کا مریض اسٹیکچر پر ہی دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب شاہپورچاکر میں سرکاری اسپتال کی ایمبولینس

خراب ھونے سے دل کا درہ پڑنے والا نوجوان انورشاہ نے اسٹیکچر پر تڑپ تڑپ کر جان دے دی محکمہ پولیس اہلکار کے نوجوان بیٹے کو ہارٹ اٹیک ھوا جسے پولیس موبال میں ڈال کر فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال لیجایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت ہونے کے سبب نوابشاہ لیجانے کو کہا تو مقامی سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کو شہری اور پولیس اہلکار دھکے لگاتے رھے نوجوان چل بسا لیکن ایمبولینس نا چل سکی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ھے جسے پولیس اہلکار اور شہری ایمبولینس کو دھکا لگاتے رہے ایمبولینس نا چلنے پر ورثا و شھریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ صحت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کروڑوں روپے فنڈ ملنے کے باوجود عام آدمی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور دوسری جانب سرکاری اسپتال انتظامیہ نے فوٹیج بنانے والے شہری پر بھی تشدد کیا اور شہری کے کپڑے پھاڑ دئیے تڑپ تڑپ کر جان دینے والا نوجوان پولیس اہلکار صابر شاہ کا بیٹا تھا اور پرائیویٹ این جی اوز میں کام کرتا تھا دوسری جانب ہارٹ اٹیک سے دم توڑنے والے نوجوان انور شاہ کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی تاحال آخری اطلاعات کے مطابق کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…